• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی فلسطین کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم

کراچی (نیوز ڈیسک ) نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ نو فروری کو اردن کے راستے فلسطین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ وہ ہفتے کو فلسطینی صدر محمود عباس سے رملہ میں ملاقات کریں گے۔ کسی بھارتی وزیر اعظم کا فلسطین کا یہ پہلا دورہ ہے۔اس دورے کو کئی لحاظ سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی اس چار روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات اور عمان بھی جائیں گے۔ 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے خلیجی اور مغربی ایشیائی ممالک کا یہ ان کاپانچواں دورہ ہے۔ دورے کو کئی لحاظ سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی اس چار روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات اور عمان بھی جائیں گے۔ 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے خلیجی اور مغربی ایشیائی ممالک کا یہ ان کاپانچواں دورہ ہے۔
تازہ ترین