آپ آف لائن ہیں
جمعرات 8؍رمضان المبارک 1439ھ24؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pti Candidate Ali Tareen Served Notice From Election Commission

الیکشن کمیشن نے این اے 154 لودھراں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے امیدوار علی خان ترین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق علی خان ترین کو 11 فروری کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

x
Advertisement

علی ترین کو نوٹس این اے 154 لودھراں میں جلسے سے عمران خان اور دیگر ارکان قومی اسمبلی کے خطاب پر جاری کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے انتخابی حلقے کی حدود میں جلسہ کیا ،جس سے عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور مراد سعید نے خطاب کیا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ علی خان ترین کی موجودگی میں جلسے سے ایم این ایز نے خطاب کیا، جو ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کے تحت ایم این اے اور ایم پی اے انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں