آپ آف لائن ہیں
منگل6؍رمضان المبارک 1439ھ 22؍ مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بہت سے لوگ ملالہ کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’لوگ تو کسی کے بھی خلاف ہو جاتے ہیں۔‘‘
ڈوڈو مسکرایا۔
’’بے نظیر کو اچھے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے۔‘‘
میں نے مثال پیش کی۔
’’بے نظیر عظیم خاتون تھیں۔‘‘
ڈوڈو نے تائید کی۔
’’صحافیوں کی مثال لو۔
ولی بابر کی سب تعریف کرتے ہیں۔‘‘
’’ہمارا ولی تھا ہی ہیرو۔‘‘
’’سلیم شہزاد کو سب بہادر کہتے ہیں۔‘‘
’’سلیم شہزاد تھے بھی بہادر۔‘‘
’’لیکن حامد میر پر بہت لوگ تنقید کرتے ہیں۔‘‘
میں کہتا چلا گیا۔
ڈوڈو نے کہا،
’’اصل تکلیف یہ ہے کہ
ملالہ زندہ کیوں بچ گئی۔‘‘

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں
مبشر علی زیدی سے مزید