• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی دور میں گروہی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا، رپورٹ

Gang Violence Increased In Modi Era Report

مودی کے دور اقتدار میں بھارت میں گروہی تشدد کے واقعات میں اضا فہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سن 2014 سے 2017 کے درمیان گروہی تشدد 28فی صد بڑھا ہے۔

بھارت کی ایک صحافتی ویب سائٹ نے وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2014 سے 2017 کے درمیان گروہی تشدد میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال تشدد کے 822 واقعات ریکارڈ پر آئے۔ سب سے بدتر حالات ریاست اترپردیش کے ہیں جہاں 10 سالوں کے دوران ریکارڈ 1400واقعات ہوئے ۔

سن 2015 میں شام، عراق اور نائیجریا کے بعد مذہبی فساد کے اعتبار سے بھارت کا چوتھا نمبر تھا، جہاں 10 سال میں اوسطاً روزانہ 2 افراد قتل ہوئے۔

 

تازہ ترین