• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے زینب قتل از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

Chief Justice Closed Suo Moto Zainab Case

چیف جسٹس پاکستان نےزینب قتل از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ زینب قتل کیس میں ملزم کو پکڑنے پر آئی جی پنجاب کے شکر گزار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 7 روز میں فیصلہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کی لاش 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی تھی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اس واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے 21 جنوری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی اور متعلقہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات کے لیے تفتیشی اداروں کو 72 گھنٹوں کی مہلت دی ۔

اس کے بعد 23 جنوری کو پولیس نے زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم عمران کی گرفتاری کا دعویٰ کیا جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی کی۔

ملزم عمران ان دنوں پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کے خلاف ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین