• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی انسداد پولیومہم ،22لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

Anti Polio Campaign To Commence From Feb 19

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کراچی میں انسداد پولیو کوششوں کا جائزہ لیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ اگلی انسداد پولیو مہم کراچی میں 19فروری سے شروع ہو گی جو 25 فروری تک جاری رہے گی۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، تمام ٹاون ہیلتھ افسران، سینئر پولیس افسران، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے افسران اور عالمی ادارہ صحت، یونیسف ، بل گیٹس فائو نڈیشن اور روٹری کلب کے نمائندے اور دیگر موجو د تھے۔

کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کوآرڈینٹر ڈاکڑ نصرت علی، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ہیلتھ افسران اور عالمی پارٹنرز کے نمائندوں نے کمشنر کراچی کو انسداد پولیو کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس نے کوششوں کو موثر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کی تمام 188 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدر آمد کیا جائے گا۔

مہم میںبائیس لاکھ اسی ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے نو ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ دو ہزار سے زائد پولیو ٹیموں کی نگرانی کے لیے سپرائزز فرائض انجام دیں گے ۔

مہم میں تین سو سے یونین کونسل میڈیکل افسران خدمات انجام دیں گے پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کے خصوصی اقدامات کئے ہیں جو افسران فرائض میں کوتاہی کے مرتکب ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

تازہ ترین