ایک پہئیے والی سائیکل چلانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں جس میں نہ صرف مہارت بلکہ توازن کا بھی مظاہرہ پیش کرنا ہوتا ہے ۔
تاہم اس چینی نوجوان کے کیا ہی کہنے ہیں جس نے ایک پہئیے والی سائیکل کو بوتلوں کے قطار پر چلا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
ایک ٹیلنٹ شو میں توازن کا نا قابلِ یقین مظاہرہ پیش کرتے اس نوجوان نے کئی فٹ کی بلندی پرایک قطار کی صورت میں ر کھی بوتلوں کے باریک سِرے پریونی سائیکل چلائی تو پھر رُکنے کا نام ہی لیا اور پوری قطار کامیابی سے پار کر کے ججز ، حاضرین اور میزبان کو دنگ کر دیا۔