• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: گنے کی خریداری میں غیر قانونی کٹوتی کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج

Sindhfarmers Are Protesting Against Illegal Cut Off In The Price Of Sugar Cane

بدین سمیت سندھ کی مختلف شوگر ملوں میں گنے کی کم قیمت پر خریداری اور خریداری میں غیر قانونی کٹوتی کے خلاف کاشتکاروں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ضلع بدین کی شوگر ملوں میں گنے کی خریداری کے بھائو 130 روپے فی من سے آگے نہ بڑھ سکے جبکہ 30 فیصد تک کٹوتی نے گنے کے کاشکاروں کی کمر ہی توڑ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق گنے کی خرید کے متعلق نہ تو عدالتی ہدایات کام آئی اور نہ ہی حکومتی احکامات پر کوئی عمل ہوا، شوگر ملز مالکان نے گنا 182روپے فی من خریدنے سے شروع میں ہی انکار کیا تھا۔

 

تازہ ترین