• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کالونی میں تالاتوڑ گروپ کی کارروائی، مارکیٹ لوٹ لی

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں تالاتوڑ گروپ نےپوری مارکیٹ لوٹ لی، دکانداروں کے مطابق ملزمان نے مرکزی جنگلہ کاٹ کر واردات کی ہے۔

دکانداروں کے مطابق ملیر میں ماڈل کالونی کی انارکلی مارکیٹ میں تالا توڑ گروپ نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دکانوں سے لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔

model colony 01_l

متاثرہ دکانداوروں کا بتانا ہے کہ ملزمان نے مارکیٹ کی مرکزی گرل مہارت سے کاٹ کر واردات کی۔ ذرائع کے مطابق لٹنے والے دکانداروں میں کپڑے کے تاجر اور درزی شامل ہیں۔

ایک دکاندار نے بتایا کہ اس کی دکان سے ملزمان ایک لاکھ روپے نقد اور قیمتی کپڑا بھی اپنے ساتھ لے گئےجبکہ مارکیٹ میں موجود درزیوں کی دکانوں سے ملزمان گاہکوں کے کپڑے بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ماڈل کالونی انار کلی مارکیٹ پہنچے اور دکانداروں کو تنبیہ کرکے چلے گئے کہ آئندہ واردات سے بچنے کے لئے سیکورٹی گارڈ رکھیں۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے اس کارروائی کی نہ تو ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور نہ مزید کسی قسم کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

model colony 02_l

اس کے علاوہ علاقہ پولیس کی جانب سے دکانداوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملہ کو میڈیا سے دور رکھا جائے۔

تازہ ترین