• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورس کابہانایا کچھ اور،ڈی آئی جی ایسٹ نے عہدہ چھوڑ دیا

Dig East Sultan Khawaja Leave The Charge

سپریم کورٹ کی 10 دن کی تیسری مہلت بھی اختتام کے قریب پہنچ گئی ، راؤ انوار کو گرفتار نہ کیا جاسکاکورس پر جانے کے بہانے ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

سیاسی دباؤ یا اداروں کی سختی، ڈی آئی جی ایسٹ کو عہدے کا چارج چھوڑ نے کی اجازت کیوں؟پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کورس پر جا رہے ہیں، اس لئے چارج چھوڑ دیا،تاہم راؤ انوار کی گرفتاری کا اہم ٹاسک پورا نہیں ہوسکا اس کے باوجود اہم تحقیقاتی عہدے دار کی رخصتی کیوں؟

ذرائع کے مطابق سلطان خواجہ کا نام پہلے بھی کئی بار کورس کیلئے آیا، آئی جی سندھ نے جانے کی اجازت نہیں دی4 ماہ قبل بھی کورس کیلئے نام آیاتھا، اعلیٰ حکام نے اہم امور کا کہہ کر ڈی آئی جی ایسٹ کو جانے نہیں دیا۔

سندھ کی بااختیار اورآزاد پولیس کیلئے راؤ انوار کی گرفتاری میں اب کیا رکاوٹیں باقی ہیں، راؤ انوار کے حکم پر پولیس کی فائرنگ سے 24 مظاہرین کے زخمی ہونے کا معاملہ بھی کارروائی کا منتظر ہے ،سلطان خواجہ نے اسٹار گیٹ پر پولیس فائرنگ کی رپورٹ ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف دی تھی لیکن پولیس کے ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے تفتیشی رپورٹ پر راؤ انوار کے خلاف کارروائی روک دی تھی۔

بہرحال سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سلطان خواجہ، راؤ انوار کے معاملے میں بددلی کا شکار ہیں یا کسی اور وجہ سے کراچی سے کنارہ کش ہیں؟سلطان خواجہ کے اچانک کورس پر جانے ڈی آئی جی ایسٹ کے عہدے کا چارج چھوڑنے پر چہ میگویاںجاری ہیں جس بااختیار پولیس حکام کیلئے سوال پیداہوا ہے کہ سلطان خواجہ کے بعد ان کا ہم پلہ نیا ڈی آئی جی ایسٹ کون ہوگا۔

 

تازہ ترین