عاصمہ جہانگیر کی نمازجنازہ کل بعد نما ز ظہر لاہور میں ادا کی جائے گی مولانا مودودی کے صاحب زادے حیدر فاروق مودودی ان کی نما زجنازہ پڑھائیں گے۔
عاصمہ جہانگیرکے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی صاحب زادی سلیمہ جہانگیر بیرون ملک سے کل پاکستان پہنچیں گی،جس کے بعد تدفین ان کے فارم ہاوس بیدیاں روڈ پر کی جائےگی ۔
عاصمہ جہانگیر کی نمازجنازہ مولانا مودودی کے بیٹےحیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے،ان کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی بیٹیوں کا نکاح بھی میں نے ہی پڑھایا تھا۔