• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقار یونس کی اہلیہ ٹوئٹر پر اچھی تصویر نہ لگانے پر ناراض

سابق پاکستانی فاسٹ بالروقار یونس کی بیگم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اچھی تصویر نہ لگانے پر ناراض ہوگئیں۔

ٹوئٹر پر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد کے جواب میں اچھی تصویر لگانے کا شکوہ کر ڈالا۔

 سابق پاکستانی فاسٹ بالر و کرکٹر وقار یونس کی بیگم کو شادی کی مبارکباددینے کا انداز پسند نہ آیاتو غصے کا اظہار کرڈالااور اُن کا یہی انداز سوشل میڈیا پرمقبول ہوگیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ و کپتان وقار یونس نے گزشتہ روز اپنی بیگم فریال کو شادی کی اٹھارہویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا ۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر اورمحبت بھرا پیغام ٹوئٹ کیا جس پرفریال وقار نے جواب میں مبارکباد تو دی لیکن ساتھ غصے والی ایموجی پوسٹ کرتے ہوئے اچھی تصویر لگانے کا بھی کہہ ڈالا۔

 وقار یونس کا ٹوئٹ اور اُس پر ان کی اہلیہ کا انداز وائرل ہوچکا ہے جسے اب تک سیکڑوں لائکس مل چکے ہیں ۔

وقار یونس کے پرستار میاں بیوی کی اس دلچسپ نوک جھونک پر محظوظ ہوتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین