• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے والدنے اپنے داماد ویرات کوہلی کو شاعری کی کتاب کا تحفہ دے دیا اور صرف یہی نہیں بلکہ اس پر شاعرہ سے خصوصی طور پر آٹوگراف بھی لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں انوشکا کے والد نے تیجسوانی دیویا نائک کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور اپنے داماد ویرات کے لیے ’اسموک اور وسکی‘ نامی کتاب خریدی۔

واضح رہے کہ تیجسوانی دیویا کی ایک شاعری کی کتاب ہے جس میں 42 نظمیں شامل ہیں جو رشتوں پر مبنی ہیں۔

انوشکا کے والد نے خاص طور پر ویرات کو تحفہ دینے کے لیے تیجسوانی دیویا نائک سے ان کی شاعری کی کتاب پر آٹوگراف بھی لیا۔

تازہ ترین