مری میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،سردی سے بچائو کی کوشش میں شہریوں کی بے احتیاطی اور گیس لیکج کے 2 مختلف واقعات میں7افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کشمیری بازار میں گیس لیکج کے باعث بے ہوش ہونے والے دلہا دلہن نے اسپتال پہنچ کر دم توڑدیا۔
دوسرے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد گیس کی لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جن میں 3 بچے اور2 خواتین شامل ہیں ۔