• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگری میں ہوا موسمِ سرما کو الواداع کہنے کا میلہ

ہنگری کے قصبے میں موسمِ سرما کو الواداع کہنے کے سالانہ روایتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔

موسمِ سرما کو الواداع کہنے کیلئے سالانہ روایتی میلےBusojaras کا انعقاد ہنگری کے قصبے موہاکس میں کیا گیا۔

چھ روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں جہاں فوک موسیقی کا اہتمام اور پریڈز منعقد کی گئیں وہیں مقامی لوگوں دیوانہ وار رقص کرتے اور جھومتے نظر آئے۔

اس موقع پر ونٹر کی علامتی عکاسی کرتے تابوت کو نذرِ آتش کرنے کے علاوہ پہاڑی بھیڑوں کا لبادہ اوڑھے سینکڑوں افراد بھی اس روایتی میلے میں نمایاں اہمیت کے حامل رہے۔

تازہ ترین