• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس ،اسکیئنگ مقابلہ، ہزاروں کھلاڑیوں کی شرکت

روس میں اسکیئنگ کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کھلاڑیوں نے مہارت کا مظاہرہ کیا۔

روسی شہر کھمکی کے پہاڑی سلسلے میں واقع ریزورٹ میں منعقد ہونے والے اسکی ٹریک آف ماسکو2018 نامی اس مقابلے میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہزاروں کی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ایونٹ کے دوران ماہر کھلاڑیوں کے درمیان اسکی جمپنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے اپنی مہارت دکھائی۔

مقابلے میں شریک کھلاڑیوں نے بلندی سے نیچے آنے والے ریمپ پر اسکیئنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مہارت کا ثبوت دیا۔

واضح رہے کہ ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں بچوں،خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

تازہ ترین