• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، سوزوکی اور ڈمپر کی ٹکر، 10 افراد جاں بحق

Hyderabad Accident Between Suzuki And Damper Ten People Died

حیدرآباد میں سوزوکی اور ڈمپر کے مابین خوفناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 9 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچی اور دو خواتین شدید زخمی ہوئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک سوزوکی حیدرآباد سے ٹنڈو محمد خان جارہی تھی، سوزوکی چلانے والے نے ٹریلر کو اوور ٹیک کیا مگر سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گیا۔

خواتین کا تعلق حیدرآباد شہر سے تھا جو فوڈ آئٹم بنانے والی کمپنی میں بطور سیلز  گرلز کام کرتی تھیں جبکہ گاڑی چلانے والا ان کا سپروائزر تھا۔

حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا ہے، وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین