• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ جہانگیر کی نمازہ جنازہ مولانا مودودی کے صاحبزادے پڑھائینگے

The Prayer Funeral Of Asma Jahangir Will Pray By Son Of Maulana Maududi

ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نمازِجنازہ جماعتِ اسلامی کے بانی امیر مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے صاحبزادے سید حیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے۔

سید حیدر فاروق مودودی نے لاہور میں جیو نیوز کو ٹیلی فونک گفتگو میں بتایاکہ عاصمہ جہانگیر کے بیٹے اور بیٹیوں کا نکاح بھی انہوں نے پڑھایا تھا، جبکہ عاصمہ جہانگیر کی نمازِ جنازہ بھیآج دوپہر 2 بجے قذافی اسٹیڈیم میں وہ ہی پڑھائیں گے۔

عاصمہ جہانگیر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی صاحبزادی سلیمہ آج بیرون ملک سے واپس پاکستان پہنچیں گی، جس کے بعد ان کی تدفین، ان کے فارم ہاؤس بیدیاں روڈ پر کی جائے گی۔

تازہ ترین