آپ آف لائن ہیں
جمعہ9؍ رمضان المبارک 1439ھ 25؍مئی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ونٹر اولمپکس میں چار طلائی تمغوں کے ساتھ جرمنی کی برتری قائم ہے ، فری اسٹائل اسکینگ میں کینیڈا ،اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیدر لینڈ اور اسکی جمپنگ میں ناروے نے گولڈ میڈل جیت لیے۔

کھیلوں کے چوتھے دن بھی دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا ۔فری اسٹائل اسکینگ میں کینیڈا کےمائیکل کنگزبری نے دلکش انداز میں جمپ لگائی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

x
Advertisement

ویمنز کے اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیدر لینڈ کی ایتھلیٹ چھائی رہیں ، آئرین وسٹ نے سونے تمغہ جیتا تومیرٹ لینسٹرا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا،،، سلور میڈل جاپان کے ہاتھ آیا۔

اسکی جمپنگ میں ناروے کی میرن لنڈ بائی نے سب سے لمبی چھلانگ لگائی اور پہلی پوزیشن پائی ۔

ویمنز ہی کے آئس ہاکی میچ میں سوئیڈن نے کوریا کو آؤٹ کلاس کر دیا ۔

سوئڈش ٹیم نے حریف پر ایک دو نہیں آٹھ گول برسائے جبکہ ہوم ٹیم ایک بھی گول نہ کر پائی ۔

میڈل ٹیبل پر جرمنی چار گولڈ کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے، نیدرلینڈ نے تین گولڈ سمیت سات میڈل جیتے ہیں ، جبکہ امریکا کے میڈلز کی تعداد چھ ہے جس میں سونے کے تین تمغے شامل ہیں ۔

 

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں