• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sales Of Cars In The Country Increase

ملک میں کاروں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جنوری میں 23 ہزار 700 کاریں فروخت کی گئیں۔

اعداد وشمار کے مطابق جنوری کے دوران تاریخ کی ریکارڈ فروخت ہوئی اور کار فروخت کا کل حجم تقریبا 24 ہزار کاروں تک پہنچ گیا ہے۔

رواں مالی سال جولائی تا جنوری کے دوران کار فروخت ایک لاکھ 48 ہزار یونٹس رہی جو گذشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہے۔

ماہرین کے مطابق استعمال شدہ جاپانی کاروں کی امپورٹ میں رکاوٹ کے سبب بھی مقامی کار فروخت میں اضافے کا رحجان ہے ۔

تازہ ترین