• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باراک اوباما اور مشیل اوباماکی تصاویر کی رونمائی

سابق امریکی صدر باراک اوباما اور اُنکی اہلیہ مشیل اوباما کی تصاویر واشنگٹن کی نیشنل گیلری کی زینت بن گئیں۔

obama03

اپنی سیاسی سمجھ بوجھ اور لوگوں سے گھلنے ملنے کی وجہ سے مشہور سابق امریکی صدر باراک اوباما اور سابق خاتون اوّل مشیل اوباما نے گذشتہ روز اپنے پورٹریٹس کی واشنگٹن کی نیشنل گیلری میں رونمائی کی جس کے بعد دونوں کی تصاویر کو گیلری کے امریکی پریزیڈنٹ ہال میں آوازاں کردیا گیا۔

obama02

تقریب کی رونمائی پر باراک اوباما اور مشیل اوباما دونوں انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے جبکہ اس موقع پر ٹام ہینکس اور اسٹیون اسپیلبرگ سمیت دیگر مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔

obama04

دوسری جانب امریکی فنکارہ Amy Sheraldکی تیار کردہ مشیل اوباما اور Kehinde Wileyکی تیار کردہ باراک اوباما کی پینٹنگز کو جہاں کئی نے پسند کیا وہیں سوشل میڈیا پرمشیل اور اوباما سے مماثلت نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین