• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے ٹیمز کے نزدیک ملنے والے بم کو ناکارہ بنادیا گیا

دریائے ٹیمز کے نزدیک جارج پنجم ڈاک سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنادیا گیا،جس کے بعد لندن سٹی ائیر پورٹ کو بھی پروازوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 500 کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنایا جس کے بعد بم کے باعث بند کئے گئے لندن سٹی ائیر پورٹ کوبھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو واپس اپنے علاقے میں آنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن کی جارج پنجم ڈاک سے دوسری جنگ عظیم کا بم ملاتھا۔

تازہ ترین