• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تاحال جاری، کئی سڑکیں بند

گلیات کا تمام سڑکیں بند ہونے سے ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

weather01

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جاری بارشوں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں جب کہ بجلی کی بندش سے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

weather04

برفباری کی وجہ سے گلیات کی تمام سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے گلیات کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ مری کی سڑکیں تو کھلی ہیں مگرشدید سردی میں سنسان پڑی ہیں جبکہ گاڑیوں، درختوں، پہاڑوں اورمکانات نے برف کی سفید چادر تان رکھی ہے۔ مری میں اب تک 2 جب کہ گلیات میں 3 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔

weather02

مری کے مختلف علاقوں میں درخت گرنے اور تاریں ٹوٹنے سے بجلی کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے، لوگوں کی مشکلات کے حل کیلئے کمشنر، سی پی او اورسی ٹی او راولپنڈی مری میں موجود ہیں۔ادھر کوئٹہ میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

weather03

بالائی علاقوں میں گزشتہ دو روزسے بجلی منقطع ہے جب کہ ناران جانے کا راستہ بھی بند ہے۔

آزادکشمیر میں بالائی وادی نیلم، وادی لیپہ، محمود گلی، فارورڈ کہوٹہ کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بندہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

تازہ ترین