• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم بہادرآباد کیمپ کا ورکرز اجلاس بلانے کا فیصلہ

Mqm Pakistan Bahadurabad Calls Workers Meeting

متحدہ قومی موومنٹ بہادر آباد کیمپ نے بھی سیاسی قدم اٹھانے شروع کردیے ،16فروری کو ورکرز اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

فاروق ستار کے جنرل ورکرز اجلاس کا جواب دینے کے لئے ایم کیو ایم بہادرآباد کا ورکرز اجلاس ناظم آباد کے عید گاہ گرائونڈ میں ہوگا۔

رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم صرف ایک ہے جس کے کنوینر کا نام خالد مقبول صدیقی ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ فاروق ستار کے پاس رابطہ کمیٹی ختم کا اختیار نہیں ،سابق کنوینر نے جو کچھ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

عامرخان نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ وہ ایم کیوایم کی حالیہ صورتحال میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے ۔

ایم کیو ایم رہنما فروغ نسیم نےکہا ہے کہ پرویز اچھے انسان ہیں لیکن وہ میرے سیاسی لیڈر نہیں،میں فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کو ایک بار پھر مل بیٹھے کی دعوت دیتا ہوں ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ڈاکٹر فاروق ستار تک ان کی باتیں غلط اندازمیں پہنچائی گئی، جوتناو پیداہوا اسے ختم ہوناچاہیے۔

گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے ایم کیوایم کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار سابق صدر پرویز مشرف کو قرار دیا تھا اور ساتھ ہی فروغ نسیم کومائنس ٹو سازش کا حصہ قرار دیا تھا ۔

تازہ ترین