• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم گروپوں کی لڑائی بلدیاتی اداروں تک پہنچ گئی

Mqm Pakistan Rift Reaches Local Institutions

متحدہ قومی موومنٹ کے پی آئی بی اور بہادرآباد گروپوں میں جاری رسہ کشی بلدیاتی اداروں تک پہنچ گئی ،پاور شو کیلئے میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس طلب کرلیا ۔

میئر کراچی اور بہادر آبادگروپ کے اہم رکن وسیم اختر نے کہا ہے کہ آج بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس نمبر گیمز کے لئے نہیں بلکہ شہر کے مسائل پر بلایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو دیکھنا چاہیے کون رکاوٹ بنا ہواہے ، ان کے اجلاس میں آج 91 فیصد بلدیاتی چیرمین موجود ہیں ، سیاسی قوتيں کراچی کے مینڈيٹ کو تباہ کررہی ہے ، وہ اپنا کھیل اور ا پنی سازشیں بلدیہ تک منتقل نہ کریں۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ تقسیم نہیں ہونے دیں گے،جو روک رہے ہیں وہ بہت ہی چھوٹے ذہن کے لوگ ہیں۔

تازہ ترین