• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویلنگٹن ٹی20: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 12رنز سے مات دیدی

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ٹرانس ٹیسمین ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں کپتان ولیمسن اور گپٹل کی جارحانہ بیٹنگ کے سبب نیوزی لینڈ نےا نگلینڈ کو 12 رنز سے ہرادیا ہے۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میںانگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، کولن منرو کے 39 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد ولیمسن اور گپٹل نے حریف انگلش بولرز پر لاٹھی چارج کردیا۔

کیوی کپتان ولیمسن نے 4 چھکوں اور4 چوکوں کی مد د سے 72رنز بنائےجبکہ گپٹل نے3 چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے 65رنز کی اننگز کھیلی تو نیوزی لینڈ کا اسکور مقررہ اوورز میں 5وکٹ پر 196رنز رہا۔

جواب میں انگلش ٹیم کے ابتدائی بیٹسمینون نے بھی اچھا جواب دیا، اوپنر ایلکس ہیلز نے 47 رنز جبکہ ڈیوڈ ملان نے 59 رنز بنائے تاہم انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 184رنزاسکور کرسکی اورمیچ میں 12رنز سےشکست کھا گئی۔

واضح رہے کہ ٹرانس ٹیسمین ٹی 20 سیریز میں تیسری ٹیم آسٹریلیا ہے ، ٹورنامنٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جارہا ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں انگلش ٹیم اب تک کوئی میچ میں کامیابی حاصل نہیںسکی ہے جبکہ3 کامیابیوں کے ساتھ آسٹریلیا ناقابل شکست ہے تاہم نیوزی لینڈنے آج پہلی کامیابی سمیٹی ہے۔

تازہ ترین