• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب برسلز کی مسجد کا انتظام بلجیم کو سونپ دے گا

Saudi Arab Gives Up Control Of Brussels Mosque

بلجیم کے د ارلحکومت بر سلز میں قائم سب سے بڑی مسجد اب بلجیم حکام کے زیر انتظام ہوگی، اس سلسلے میں سعودی عرب کے حکام نے منظوری دیدی ہے۔

برسلز کی بڑی مسجد کو بلجیم حکام کے زیر انتظام دینے کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے بلجیم کے اپنے ہم منصب ڈائے ڈایئر رینڈرز کو اطمینان دلایا تھا کہ مسجد کے انتظامات بلجیم حکام کے سپرد کردیئے جا ئیں گے۔

بلجیم کی حکومت نے 1969 ء میں سعودی عرب سے ایک معاہدے کے تحت اس مسجد کے قیام کی اجازت دی تھی جبکہ بلجیم اس کے عوض سعودی عرب سے سستا تیل حاصل کرے گا۔

برسلز میں بنائی گئی یہ مسجد برسلز کی سب سے بڑی مسجد ہے جو سعودی عرب کے زیر انتظام تھی جبکہ مسجد کاامام بھی سعودی عرب سے ہوتاہےتاہم اب اس مسجد کا انتظام بلجیم حکام کے حوالے کر نے کی منظوری دے دی گئی ہے۔


ریاض حکام کے مطابق مسجد کی حوالگی کا فیصلہ اعتدال پسند اسلام کے فروغ کے مشن کے تحت کیا گیاہے۔

 

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تعصبات سے بالا تر ہوکر روا داری کے لئے کیا گیا ہے جس کا مقصد انتہا پسندی کو مسترد کرنا ہے ، اور یہ عزم نہ صرف اپنے ملک سعودی عرب کیلئے ہے بلکہ بیرون مملکت بھی پر عزم ہیں۔

تازہ ترین