برطانیہ میں دو سو سے زائد گردواروں نے بھارتی حکام پر گردواروں کا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر پابندی کی تصدیق کر دی ۔
فیڈریشن آف سکھ آرگنائزیشن نے برطانیہ کے گردواروں میں بھارتی حکام کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گردواروں میںیہ بائیکاٹ یورپ اور شمالی امریکا تک پھیل رہا ہے۔
برطانیہ کے دو سو پچیس گردواروں نے تصدیق کی ہے کہ 1984 سے کسی گردوارے میں بھارتی حکام کو خطاب کی اجازت نہیں دی گئی اور مستقبل میں بھی اس میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔
برطانیہ گردواروں میں بھارتی حکام کے بائیکاٹ کا امرتسر کی سکھ سپریم اتھارٹی اکال تخت نے بھی حمایت کی ہے، بھارتی حکام کی جانب سے مخالفانہ کارروائیوں کے باعث گردواروں کی لسٹ نہیں دی جارہی ہے۔