• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل حملوں سے بازرہے ورنہ حیرن کن کارروائی ہوگی،شام

Israel Refrain From Attacking Otherwise Exect More Surprise Attack Syria

شام نےاسرائیل کو مزید حیران کن کارروائیوں سے خبردار کرتے حملوں سے بازرہنے کو کہا ہے۔

Syria-Israel-222

دار الحکومت دمشق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شامی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی ایمن سوسان نے کہا ایف سولہ جنگی جہاز کو مار گرانا صرف ایک جوابی کاروائی تھی، اگر اسرائیل نے مستقبل میں شام پر حملہ کرنے کا سوچا تو اسے مزید حیران کن کارائیوں کا سامنہ کرنا پڑئیگا۔

ایمنسوسان نے مزید کہا کہ اسرائیل نے شام میں جاری خانہ جنگی کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی مگر اسے منہ کی کھانی پڑی، انہوں نے کہا کہ خانہ جنگی کے باوجود شامی فوج ابھی بھی دشمن کو عبرتناک جوابی کاروائی دینے کی صلاحیت اور طاقت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ شامی فوج نے ہفتے کے روز اسرائیلی ایف سولہ طیارہ مارگرایا تھا۔

تازہ ترین