• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر میں ٹریفک حادثہ، پاکستانی سمیت چار ملزمان ہلاک

Traffic Accident In Egypt Four Suspects Including A Pakistani Killed

مصر کے مشرقی ساحلی شہر سفاجا میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پاکستانی سمیت چار ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔

مصری میڈیا کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز سفاجا سرکلر روڈ پر اس وقت ہوا جب قیدیوں کو لےجانے والا ٹرک ڈمپر سے ٹکراکر الٹ گیا، مقامی جیل حکام ان قیدیوں کو پیشی کے لئے بحیرہ احمر کے کنارے آباد شہر کی عدالت لے جارہے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو سوڈانی سمیت پاکستانی اور بھارتی ملزمان شامل ہیں، جبکہ حادثے میں سولہ افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، جن میں سکیورٹی گارڈز اور چار ایرانی،پانچ سوڈانی،ایک بھارتی اور تین مصری ملزمان بھی شامل ہیں۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین