پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا ، 100انڈیکس میں 175پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔
پاکستان کا شیئرز بازار آج44ہزار کی حد کی طرف پیشرفت کرتا نظر آیا ،لیکن دن کے اختتام پر 43ہزار 690پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میںآج مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے شیئرز کے سودے ہوئے ، جن میں 157 کی قیمت میں اضافہ جبکہ 183 کمپینوں کےحصص کی قیمت میں کمی ہوئی۔
کاروبار کے دوران20 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت ساڑھے 7 ارب روپے رہی۔
کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب اضافے سے 9 ہزار 79 ارب روپے ہوگئی۔