• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ،ڈرائیور کے بغیر چلنے والے الیکٹرک پوڈز متعارف

First Autonomous Pods Unveiled In Dubai

دبئی میں مسافروں کی سہولت کیلئے ڈرائیور کے بغیر چلنے والے منفرد الیکٹرک پوڈز متعارف کروا دیئے گئے ہیں۔

دواعشاریہ 82میٹر اونچے اور 2اعشاریہ 24میٹر چوڑے ان ڈبوں نما خود کار پوڈز کا وزن1500کلو گرام ہے جو کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت چلتے ہیں جس کے ذریعے مسافر انتہائی کم وقت میں اپنی منزل تک با آسانی پہنچ سکتے ہیں۔

ان الیکٹرک پوڈزکی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ایک دوسرے کے ساتھ جُڑ جاتے ہیں اور بوقتِ ضرورت الگ بھی ہو جاتے ہیں ۔

چھ گھنٹوں میں مکمل طور پر چارج ہونے والی الیکٹرک بیٹری میں یہ پوڈ لگ بھگ تین گھنٹے تک اپنا سفر جاری رکھ سکتے ہیں جبکہ ایک موبائل ایپلیکیشن کی مدد سے ان پوڈز کو مسافر اپنی لوکیشن پر منگوا کر اپنی منزلِ مقصود تک پہنچ سکتا ہے جس کی پہلی کامیاب آزمائش بھی کر لی گئی ہے۔

ریل کے ڈبوں کی مانند ایک دوسرے سے جُڑ اور الگ ہو جانے والے یہ جدید ترین پوڈز مسافروں کیلئے نہ صرف نہایت سہل ہیں بلکہ جدید دور کے تمام تقاضوں کے عین مطابق بھی ہیں۔

تازہ ترین