• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک فیشن ویک، مصنوعی برفباری میں ماڈلز کی واک

نیو یارک میں رنگا رنگ فیشن ویک کی رعنائیاں جاری ہیں، معروف جرمن ڈیزائنر نے مصنوعی برفباری کے دوران ملبوسات پیش کیے، جبکہ ریمپ پر روبوٹ نے بھی اینٹری دی۔

امریکا کے شہر نیو یارک میں رنگا رنگ فیشن ویک کی رعنائیاں جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

نو روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسمِ خزاں اور سرما کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنی کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

ایونٹ کے دوران معروف جرمن ڈیزائنر کے ملبوسات کی نمائش کے دوران ریمپ پر مصنوعی برف باری کی گئی جبکہ اس موقع پر ایک دیوہیکل روبوٹ نے بھی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر اینٹری دی۔

آٹھ فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 9 روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 16فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

تازہ ترین