• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار مینڈی پیٹنکن کیلئے ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار کا اعزاز

معروف ہالی ووڈاداکارمینڈی پیٹنکن کو ہالی ووڈواک آف فیم اسٹار کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

لاس اینجلس میں منعقد کی جانے والی تقریب میں اداکار کی اہلیہ اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

مشہور امریکی ٹیلی ویژن سیریز ہوم لینڈ، ہالی ووڈ فلمز اسمرف دی لاسٹ ولیج اور ونڈر سمیت کئی کامیاب فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری سے لاکھوں مداحوں کو متاثر کرنے والے ہالی ووڈ اداکار مینڈی پیٹیکن کو ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

ہالی ووڈ واک آف فیم لاس اینجلس میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں65سالہ اداکار نے اپنے نام کے ستارے کی نقاب کشائی کی۔

تقریب میں مینڈی کی اہلیہ اور دوستوں نے خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مداح بھی اپنے پسندیدہ ستارے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے وہاں موجود تھے۔

اس موقع پرمینڈی پیٹیکن نے اپنے مداحوں کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین