• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچواں ون ڈے:بھارت نے جنوبی افریقا کو73 رنز سے ہرادیا

India Won By 73 Runs Against South Africa At Port Elizabeth

بھارت نے جنوبی افریقا کو سیریز کے پانچویں ون ڈے میں 73 رنز سے ہراکر چھ میچز کی سیریز میں چار ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے میچ بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر 274 رنز بنائے اورمیزبان ٹیم کو جیت کیلئے 275رنز کا ہدف دیا،جس میں روہت شرما 115 رنز بناکر نمایاں رہے۔

این گیڈی نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،جنوبی افریقا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 201 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ہاشم آملہ نے 71 رنز بنا کر قابل ذکر رہے تاہم وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے ۔

بھارت کے کلدیپ یادونے چار وکٹیں حاصل کیں،بھارت نے چھ میچز کی سیریز میں چار ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

تازہ ترین