• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کرائم فلم ’بینٹ‘کا پہلا ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کے لئے خوش خبری ہے کہ ہالی ووڈ کرائم تھرلر فلم بینٹ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بوبی موریسکو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق پولیس اہل کار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک قتل کے کیس کو حکومتی سازش سے منسلک کر دیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کارل اربن، صوفیا ورگارا، اینڈی گارسیا، جان فن، پیٹرک برینن اور گریس بیئرز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

بیری بروکر اور ڈیوڈ گوئیلوڈ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 9 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین