پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے آپریشن تھیٹر کے لئے آلات کی خریداری کے لئے لیڈی ڈیفرن اسپتال کراچی کو 9 اعشاریہ صفر 2 ملین روپے کا عطیہ دیا۔
ایم ڈی و سی ای او، پی پی ایل سید وامق بخاری نے کمپنی کے ہیڈ آفس میں ا یل ڈی ایچ کی انتظامی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر فریدون سیٹنا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زریاب سیٹنا کو عطیے کا چیک دیا۔
اس موقع پر سید وامق بخاری نے کہا کہ دورانِ زچگی اور نسوانی صحت کے لئے حفاظتی خدمات کی غرض سے کراچی میں خواتین کے سب سے پہلے اسپتال کی حیثیت سے 1898 میں ایل ڈ ی ایچ کا قیام عمل میں آیا۔
ایل ڈی ایچ میں بڑی تعداد میں پسماندہ خواتین اورشیر خوار بچوں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایل ڈی ایچ میں 300 داخل مریضوں کے لئے وارڈز، 4 آپریشن تھیٹرز، نوزائیدہ بچوں کے لئے انتہائی نگہداشت کا یونٹ اور بیرونی مریضوں کے لئے شعبہ موجود ہے۔