• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل کی جانب سے بل ادا، ٹائون کی گیس بحال

Steel Mil Of Pakistan Pay Bill Of Gas Town Gas Restored

پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کی جانب سے 98 لاکھ روپے کا چیک سوئی سددرن گیس کمپنی کو دے دیا گیا جس کے بعد منگل کو سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان اسٹیل کی ٹاؤن شپ کی گیس بحال کردی ،جبکہ پلانٹ کی گیس تاحال بند ہے۔

پلانٹ کی گیس بندش کے باعث پیداوار عمل صفر پر ہے،جبکہ ملاز مین کو 5 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ہے اور 4 ہزار سے زائد ملاز مین اپنے بقایاجات کی وصولی کے لئے پریشان ہیں ، ادارے میں ٹریڈ یونیوں کی باہمی چپقلش کے باعث ملازمین کے مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان اسٹیل میں اس وقت انتظامیہ کا مکمل اسٹرکچر موجود نہیں ہیں ، صرف دو افسران مل کو چلا رہے ہیں ،وفاقی اور سندھ حکومت پاکستان اسٹیل کو بحال کرنے کے بجائے اس کی زمینوں پر نظر جمائے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل کی دو ہزار ایکٹر سے زیادہ زمین پر قبضہ ہوا ہے ،ڈھائی سال سے اسٹیل مل کی پیداوار بند ہے جبکہ قرضوں کا میٹر پھر بھی ڈائون ہے، حکومت چار سال میں تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ساڑھے اٹھارہ ارب روپے قرض دے چکی ہے، ادائیگی کے لئے مل کی زمین فروخت کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

پاکستان اسٹیل کو گیس سپلائی 31 مہینوں پہلے 45 ارب روپے ادا نہ کرنے پر بند کردی گئی، اس روز سے مل کی پیداوار بند ہے لیکن مزدوروں کی تنخواہیں تو ادا کرنی ہیں جس کے لئے حکومت 47 مہینوں سے قرض دے رہی ہے جو ساڑھے اٹھارہ ارب روپے تک جاپہنچا ہے، حکومت جو تنخواہ ادا کرتی ہے اس رقم کو پاکستان اسٹیل پر قرضہ تصور کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین