• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں میں عمران خان کی یوٹرن سیاست مسترد کی گئی، احسن اقبال

Todays Print

لندن( مرتضیٰ علی شاہ) پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال میں لودھران کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ لودھراں میں ووٹرز نے عمران خان کی یوٹرن سیاست مسترد کردی ہے، انھوںنے کہا کہ لودھراں کے ووٹرز نے پاکستان مسلم لیگ ن کو ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے کام کامینڈیٹ دیاہے۔اور لودھراں میں پی ٹی آئی کی الزام تراشی اور منفی اور دھرنے کی سیاست کو شکست دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لودھران کے عوام امن اوراستحکام چاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب کرلیاہےانھوں نے اپنے ہر وعدے پریوٹرن لیاہے۔ انھوں نے کہا کہ اب عوام صرف وعدے نہیں ترقی کاتسلسل چاہتے ہیں،انھوں نے دعویٰ کیا کہ نااہل قرار دیے جانے کے بعدنواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے۔جب ان سے پاکستان مسلم لیگ ن پر چوہدری نثار کی تنقید کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ سینئر سیاستداں ہیں اور اپنی اچھا برا اچھی طرح سمجھتے ہیں،انھوں نے کہا کہ عمران خان نے انھیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے کیونکہ وہ ان کے کلاس فیلو تھے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ سکتے ہیں۔پاکستان کے مقامی چینلز کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ ہم نیوز لیکس رپورٹ اس لئے عام نہیں کررہے ہیں کہ کہیں اداروں میں کشیدگی نہ ہوجائے ۔ قبل ازیں انٹرنیشنل سٹریٹیجک سٹڈیز لندن میں مستقبل کے بارے میں پاکستان کے ویژن کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے احسن اقبال نے دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے پاکستان نے حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں گزشتہ چند سال کے دوران پاکستان نے زبردست سماجی واقتصادی ترقی کی ہے۔

تازہ ترین