• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) بنی گالہ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاکہ کیاعمران خان اب بھی سنگل ہیں، جس پرکمرہ عدالت میں قہقہہ بلندہوا،منگل کوعمران خان کے وکیل بابراعوان نے سماعت ملتوی کرنیکی استدعاکرتےہوئے ہوئے کہا کہ میرے موکل کے پاس سارا ریکارڈ موجود ہے لیکن وہ سنگل مین ہیں ،انہیں ڈھونڈنے میں کچھ وقت لگے گا ،جس پر فاضل چیف جسٹس نے ازراہ تفنن ان سے پوچھا کہ Still single man?(کیا وہ ابھی تک اکیلے آدمی ہیں) تو کمرہ عدالت میں ایک قہقہہ بلند ہوا ، فاضل وکیل نے سنجیدہ ہوکر کہا کہ ہم سب ہی سنگل ہوتے ہیں ،جب تک گھر نہ بس جائے ،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بابر صاحب ہر وقت سنجیدہ باتیں ہی نہ کیا کریں ۔

تازہ ترین