• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوال جواب کے بعد فرشتوں نے مجھے ایک ٹوکن دیا۔
’’کا کیا کروں؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
’’قبر سے دائیں جانب کھڑکی کھلے گی۔
اس سے عالم برزخ میں داخل ہو جانا۔
کسی بھی فرشتے کو ٹوکن دکھانا،
وہ منزل تک پہنچا دے گا۔‘‘
جواب ملا۔
میں خوشی خوشی برزخ میں داخل ہوا۔
ایک فرشتے نے بڑے سے دروازے تک پہنچایا۔
’’یہ جنت کا دروازہ ہے یا جہنم کا؟‘‘
میں نے جاننا چاہا۔
’’تم نے زیادہ لوگوں کو جنت کی دعا دی تھی یا جہنم کی؟‘‘
فرشتے نے پوچھا۔
پھر جواب کا انتظار کئے بغیر کہا،
’’بس، وہی ہے۔‘‘

تازہ ترین