آپ آف لائن ہیں
جمعرات 8؍رمضان المبارک 1439ھ24؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں برف باری کے باعث بند سڑکیں کھول دی گئیں۔ ایبٹ آباد سے نتھیا گلی جانے والی سڑک بھی 2 دن بند رہنے کے بعد آمدورفت کے لیے کھول دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملک کے اکثر پہاڑی علاقوں میں مسلسل برف باری کے باعث بجلی اور ٹیلی فون کا نظام ابھی تک متاثر ہے جبکہ آج بھی مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

x
Advertisement

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایبٹ آباد سے نتھیا گلی جانے والی سڑک ڈونگا گلی تک کھول دی گئی ہے، جبکہ مری میں بھی برف باری کےباعث بند سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تین روز سے وقفے وقفے کے ساتھ برف باری جاری ہے، برفباری کےباعث پھگواڑی لوئرٹوپہ ٹریفک سیکشن بند ہیںجس کےباعث آزاد کشمیر سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کواپر دیول شاہراہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایبٹ آباد کے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب حیدر کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد اور گردو نواح میں سیاحوں کی آمد و رفت کے حوالے سے صورتحال قابو میں ہے، مقامی انتظامیہ نے سڑکوں سے برف ہٹانے والی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ بھی کردیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ناران میں اب تک 4 فٹ اور شوگران میں 3 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ سوات کے بالائی علاقوں کالام اور مالم جبہ میں تین روز وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔

 

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں