• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشوت ستانی کے الزامات بےبنیاد ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

Israeli Pm Netanyahu Rejects Bribery Allegations

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے رشوت ستانی کےالزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں یقین ہے کہ سچائی سامنے آئے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رشوت ستانی کے معاملے میں اُن پر ممکنہ طور پر مقدمہ چلانے کے بارے میں پولیس کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان پولیس کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف اتنے شواہد ہیں کہ انہیں رشوت، فراڈ اور خیانت کے دو مختلف معاملوں میں مورد الزام ٹھہرایا جا سکتا۔

نتن یاہو کا کہنا ہے کہ تمام الزامات بےکار ثابت ہوں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے اسرائیلی اخبار 'یوڈیوٹ اہارونوٹ کو مثبت کوریج کے لیے کہا تھا، جس کے جواب میں اُس کے مخالف اخبار پر قدغن لگانے کی بات کہی تھی۔

پولیس نے کہا کہ اخبار یوڈیوٹ اہارونوٹ کے مدیر آرنن موزس پر بھی مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

دوسرا معاملہ ہالی وڈ کے معروف فلمساز آرنن ملچین اور دوسرے حامیوں کی جانب سے اُنہیں لاکھوں شیکل (دو لاکھ 83 ہزار امریکی ڈالر) کے تحائف لینے کا الزام ہے۔

تازہ ترین