• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کا احترام سب طبقوں کو کرنا چاہیے، نواز شریف

Every One Should Do Respect Of Vote Poer Nawaz Sharif

نوازشریف کا کہنا ہے کہ ووٹ کا احترام سب طبقوں کو کرنا ہے ، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے ۔ لودھراں کے نتائج نے ثابت کردیا کہ ہمارا بیانیہ عوام کے دلوں میں جگہ بنا چکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمدنواز شریف نے لاہور میں جامعہ نعیمیہ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ووٹ کا تقدس ہمیں بحال کرنا ہے۔ ہم لودھراں میں شاندار کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ہمارابیانیہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے ۔ مخالفین کو اب سوچنا چاہیے کہ انہوں نے لوگوں کو خراب کیا، گالی اور الزام تراشی کی سیاست کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لودھراں میں جیسا نتیجہ آیا کیا کوئی ایسا سوچ سکتا تھا ؟۔انہوں نے مزید کہا کہ دل چاہتا ہے لودھراں جاکر عوام کا شکریہ ادا کروں ۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ووٹ کا احترام ہوگا تو ملک آگے بڑھے گا، ووٹ کےتقدس کاپیغام ملک کےکونے کونے میں لے کر جائیں گے۔ ہمارے مخالفین نے جھوٹ اور منافقت کی سیاست کی ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ ہم خلوص سے ملک کی خدمت کر رہے تھے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل و جھوٹا قرار دے دیا گیا۔ انصاف کی کرسی پر بیٹھے لوگ اللہ کےحضور کیا جواب دیں گے۔

 

تازہ ترین