• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیک کی خرابی نے راہول گاندھی کو تگنی کا ناچ نچا دیا

اکثر سیاسی جماعتوں کے جلسوں اور ریلیوں میں مائیک خراب ہوجاتا ہے لیکن اس کے باوجود پارٹی رہنمائوں کو اپنے غصے پر قابورکھنا ہوتا ہے۔

ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست کرناٹک میں ہوا جہاں کانگریس کی ایک ریلی کے دوران مائیک کی خرابی نے راہول گاندھی کوتگنی کا ناچ نچادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے صدر راہول گاندھی کرناٹک میں ریلی سے خطاب کرنے آئے تو ان کے مائیک کی خرابی نے انہیں ایک ڈائس سے دوسرے ڈائس دوڑیں لگوادیں۔

ریلی کے دوران راہول گاندھی ڈائس پر آئے تومائیک کی خرابی کے سبب آواز لوگوں تک نہ پہنچنے کی وجہ سے انہیں دوسری طرف رکھے روسٹرم پر لے جایا گیا لیکن مائیک پھر بھی نہ چلا۔ اور وہ ایک بار پھر پہلے والے ڈائس پر خطاب کرنے کے لیےچلے گئے۔

تازہ ترین