• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے نوجوانوں کو آپ نے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو یونیورسٹی میں گائے نے ہی انٹری دیدی ہے۔

یہ دلچسپ مناظر امریکی ریاست شمالی ڈکوٹا کے شہر Fargoکی یونیورسٹی میں دیکھے گئے جب ایک آوارہ گئے یونیورسٹی کیمپس کے اندر داخل ہوگئی اورکیمپس کے کوریڈور ، کلاسز میں خوب آزادانہ دوڑتی بھاگتی رہی۔

یوں نیویورسٹی میں آتی اور کلاسوں میں گھومتی گائے کو دیکھ کر جہاں کچھ طالبعلم، اساتذہ خوفزدہ ہوگئے اورگائے کو پکڑنے کی کوشش کرنے لگے وہیں کچھ منچلے یہ دلچسپ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے ۔

دوسری جانب گائے نے یونیورسٹی میں گھوم کر اپنا شوق پورا کیا اور بنا کسی کو زخمی کئے باہر کی جانب دوڑ لگا دی۔

 

تازہ ترین