• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

Mahira Khan Becomes Peshawar Zalmis Ambassador

پشاور زلمی نے اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری کے لیے اپنی ٹیم کا برانڈ ایمبسڈر مقرر کردیا۔ماہرہ خان نے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کی کٹ کی رونمائی تقریب ہوئی ،جس میں کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں پی سی بی کےچیئرمین نجم سیٹھی،سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان سابق اسٹارکرکٹر ظہیر عباس، کرکٹر حسن علی، کامران اکمل، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

تقریب میں میوزکل بینڈ کی پرفارمنس نے ماحول کو گرما دیا جبکہ شرکاء من پسند اسٹاز کو اپنے درمیان پا کر پرجوش دکھائی دیے۔

تازہ ترین