• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس میں ہوا فلم 'انایا لیشن 'کا پریمیئر

لاس اینجلس میں ہالی وڈ سائنس فکشن فینٹسی تھرلر فلم 'انایا لیشن 'کارنگا رنگ پریمیئرمنعقد کیا گیا، فلم کی کاسٹ نے بلیک کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

لاس اینجلس میں بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فینٹسی تھرلر فلم 'انایا لیشن 'کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں معروف ہالی وڈ اداکارہ نٹالی پورٹ مین سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے بلیک کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

ہدایتکار ایلکس گارلینڈکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسی ماہرِ حیاتیا ت کے گِرد گھوم رہی ہے جس کا شوہر ایک پر اسرار گتھی کو سلجھاتے ہوئے ایک دن اچانک لاپتہ ہو جاتا ہے۔

اینڈریو میکڈونلڈ اور ایلن ریچ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم میں نٹالی پورٹمین مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں جیناروڈریگیوس، ٹیسا تھامپسن، آسکر آئیسیک، ٹووا نووٹنی، جینیفرجیسن اورکوسمو جیروس سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔

عجب غضب جادوئی دنیا میں لاپتہ شوہر کی تلاش میں مصروف بہادرخاتون پر مبنی یہ سنسنی خیز سائنس فکشن فلم 23فروری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین