• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علینہ کی سلمان بلوچ سے 40لاکھ روپے لینے کی تردید

Alina Denies Accepting Rs4mn

علینہ نے سلمان مجاہد بلوچ سے 40لاکھ روپے لینے کی تردید کردی اور کہا کہ الزام لگایا ہے تو ثبوت بھی لے کر آئیں۔

سلمان مجاہد بلوچ پر زیادتی ،تشدد اور دھوکہ دہی کاالزام لگانے والی علینہ نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ سلمان مجاہد بلوچ ایسا ذہنی مریض ہے، جو صبح آپ پر تشدد کرے گا تو شام کو پیر پکڑ لے گا۔

ان کا کہناتھاکہ سلمان مجاہد بلوچ شروع میں میرا پیچھا کیا کرتے ،پھر انہوں نے میری نوکری کی کوششیں کیں اور مجھے اسلام آباد لے کر گئے اور واپس بھی لائے اور میرا اعتماد جیت لیا۔

علینہ نے یہ بھی کہا کہ میرے ساتھ پارلیمنٹ لاجز میں زیادتی کی اور مجھے شادی کا آسرا دے رکھا ،میں بھی امید کرکے خاموش رہی ،لیکن بار بار کے مطالبے پر مجھ پر تشدد کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سلمان مجاہد بلوچ سے 40لاکھ روپے نہیں لئے ،وہ ثابت کریں، میں بھیک مانگ کر بھی ان کی رقم لوٹائوں گی ۔

ایم کیو ایم کی سابق رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھاکہ علینہ نے مجھ سے دسمبر میں سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے ہراساں کرنے کی بات کی تھی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس یا کسی بھی ادارے نے علینہ کی مدد نہیں کی بلکہ الٹا پولیس نے اس کے گھر پر چھاپا مارا تھا ۔

تازہ ترین