• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی حکومت کا وزن کم کرنے پر شہریوں کیلئے انعام کا اعلان

وزن گھٹائیں نقد انعام پائیں، شہریوں کے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان متحدہ عرب امارات کی حکومت نے وزن کم کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔

موٹا پا ایک ایسی بیماری ہے جس سے جان چھڑانے کیلئے لوگ لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں اب وزن کم کرنے پر نقد انعام ملے گا۔

اماراتی ریاست راس الخیمہ کے محکمہ صحت نے شہریوں کے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہوکر وزن کم کرنے پر انعام کا اعلان کردیا ہے۔

راس الخیمہ اسپتال کے اشتراک سے شروع کی گئی RAK Biggest Weight Loser Challengeنامی اس اسکیم کے تحت اپنا وزن کم کرنے والے شہریوں کو فی کلو 500درہم کے حساب سے نقد انعام دیا جائے گا۔

اسی ماہ 17فروری سے شروع ہونے والی یہ مہم 28اپریل تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق عرب امارات میں 15سال اور اس سے زائد عمر کے 70فیصد مرد موٹاپے کا شکار ہیں جبکہ موٹاپے کی شکار خواتین کا تناسب 67فیصد ہے۔

تازہ ترین